خراب حال
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - بُرے حال، پریشان احوال، سرگرداں۔ رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تو تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیٹر تو ( ١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ١٥٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق لفظ 'خراب' کے ساتھ عربی اسم 'حال' لگانے سے مرکب 'خراب حال' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٤ء کو "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔